نئی دہلی، 14؍جولائی(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )سینٹرل ویجلنس کمشنر(سی وی سی )کے وی چودھری نے آج کہا کہ اگر الزام سنگین نوعیت کے ہوں تو گمنام شکایات کی بھی تحقیقات کی جا سکتی ہے، لیکن آگاہ کیا کہ اس کا استعمال کسی افسر کے کیریئر کے امکانات کو نقصان پہنچانے کے لیے نہیں کیا جانا چاہیے ۔کمیشن کسی سرکاری محکمہ میں بدعنوانی کی رپورٹ دینے والی گمنام شکایات پر کوئی کارروائی نہیں کرتا جنہیں سمجھے جانے کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ کس تناظر میں کی گئی ہیں۔چودھری نے یہاں ایک کمرشیل پروگرام میں کہاکہ اگر گمنام شکایات میں بیان کردہ حالات اس طرح کے ہوں کہ وہ تصدیق کے قابل لگتی ہوں یا ضمیر یہ کہے کہ اسے یوں ہی نہیں چھوڑ دینا چاہیے ، تو مجھے کسی بھی لین دین کی تصدیق کرنے کی آزادی ہے۔انہوں نے کہاکہ مناسب معاملات میں ضروری شق ہیں، لیکن میں آپ کو آگاہ کرنا چاہوں گا کہ اس کا ارادہ کسی شخص کے خلاف فائل کھولنے کا مقصد اور پھر یہ کہنے کے لیے نہیں ہے کہ کیونکہ درخواست زیر التواء ہے ،اس کی ترقی بھی زیر غور رکھی جانی چاہیے ۔چودھری نے وہسل بلورنظام کو ہر تنظیم کے لیے مفید قرار دیا۔انہوں نے نجی شعبے میں اس طرح کے طریقہ کار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ بڑی تعداد میں تنظیمیں دعوی کرتی ہیں کہ ان کے پاس ایک وہسل بلور پالیسی ہے، لیکن یہ کام نہیں کر رہی ہے۔چیف ویجلنس کمشنر نے بدعنوانی کے مختلف معاملوں میں بھی فرق کاذکر کیا ۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے بھی کئی چہرے ہیں جیسے کہ اقرباء پروری اور کسی شخص کے خلاف تعصب رکھنا، یہ محض رشوت لینے تک محدود نہیں ہے۔اسی پروگرام میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر وی جی کنن نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا حکومت اور تعمیل کوسب سے زیادہ ترجیح کے طور پر لیتا ہے۔